معاشی استحکام کیلئے خواتین کو اپنا کردار ادا کرنا ہو گا، فردوس عاشق اعوان

اسلام آباد , معاون خصوصی برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت خواتین کو آگے بڑھنے کیلئے بے پناہ مواقع فراہم کر رہی ہے ، خواتین بھی ہنر مند پروگرام سے فائدہ اٹھا کر ملکی ترقی میں کردار ادا کریں گی،پاکستان کے معاشی استحکام کیلئے خواتین کو اپنا کردار ادا کرنا ہو گا،ہنرمند پروگرام نوجوانوں کیلئے امید کی ایک کرن ہے، جمعرات کو کامیاب جوان پروگرام کے تحت ہنر مند پراگرام کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ خواتین بھی ہنر مند پروگرام سے فائدہ اٹھا کر ملکی ترقی میں کردار ادا کریں گی خواتین نئے پاکستان کا ہراول دستہ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دنیا میں پاکستان کی بیٹیوں کا تعارف آئی ٹی میں نمایاں کارکردگی سے ہو گا اور پاکستان کی ہر خاتون فاطمہ جناح بن سکتی ہے اگر وہ اپنی صلاحیت اور مثبت کمٹنمنٹ سے آگے بڑھے، وزیراعظم کا وژن ہے کہ خواتین کو بااختیار بنائیں گے، پاکستان کی خواتین میں آگے بڑھنے کی بے پناہ صلاحیت ہے، مواقع کی کمی ہے، موجودہ حکومت خواتین کو آگے بڑھنے کیلئے بے پناہ مواقع فراہم کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کسی بھی معاشرے میں کامیاب سرمایہ کاری انسانی وسائل پر کی جاتی ہے، چیلنجز سے نبردآزما ہونے کیلئے کامیاب جوان پروگرام اہم کردار ادا کر سکتا ہے اور پاکستان کے معاشی استحکام کیلئے خواتین کو اپنا کردار ادا کرنا ہو گا، پاکستان کو ترقی یافتہ ملک کے متحد ہو کر آگے بڑھنا ہو گا، ہنر مند پروگرام کے ذریعے چیلنجز مواقع میں تبدیل ہوں گی، یہ پروگرام معاشرے کے خدوخال کو بدلے گا، ہر گھر میں تبدیلی آئے گی جبکہ نوجوان نسل کو دور جدید کے تقاضوں سے ہم آہنگی میں فاطمہ جناح یونیورسٹی کا کردار اہم ہے۔ معاون خصوصی نے کہا کہ موجودہ حکومت خواتین کیلئے نئی راہیں کھولے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں