قتل کے الزام میں مشہور سری لنکن کرکٹر کوشال مینڈس گرفتار

سری لنکن کرکٹر کوشال مینڈس کو 64 سالہ شخص کی ہلاکت کے الزام میں پولیس نے گرفتار کرلیا ہے۔سری لنکا میڈیا کے مطابق کوشال مینڈس کو آج صبح پینا ڈورا میں پولیس نے گرفتار کیا ہے، کوشال مینڈس کی کار ایک سائیکل سے ٹکرائی تھی جس سے ایک 64 سالہ شخص کی ہلاک ہوا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق کوشال مینڈس اس وقت کار خود چلا رہے تھے، مینڈس کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔25 سالہ وکٹ کیپر بیٹسمین 44 ٹیسٹ اور 76 ایک روزہ میچز میں سری لنکا کی نمائندگی کر چکے ہیں، کوشال مینڈس اس اسکواڈ میں بھی شامل تھے جس نے لاک ڈاؤن کے اختتام پر ٹریننگ کا آغاز کیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں