ڈاکٹر یاسمین راشد اور بیٹی ڈاکٹر عائشہ کیخلاف مقدمہ درج

اسلام آباد (انتخاب نیوز) ڈاکٹر یاسمین راشد کی بیٹی کا ملازمت کیلئے اثرو رسوخ استعمال کرنے کا الزام۔ ڈاکٹر یاسمین راشد اور ان کی بیٹی ڈاکٹر عائشہ پر مقدمہ درج، ترجمان اینٹی کرپشن کے مطابق انکوائری میں ثابت ہوا کہ ڈاکٹر یاسمین نے بیٹی کی ملازمت کیلئے اثر و رسوخ استعمال کیا، ڈاکٹر یاسمین راشد اور ان کی بیٹی کے خلاف بعد ازاں انکوائری مقدمہ درج کیا گیا۔ ڈاکٹر عائشہ کو یونیورسٹی میں میرٹ کے برعکس اسٹنٹ پروفیسر تعینات کیا گیا۔ ڈاکٹر عائشہ علی تعیناتی کے وقت مطلوبہ معیار پر پورا نہیں اترتی تھیں۔ ڈاکٹر عائشہ نے عمر میں رعایت کے لیے بھی کوئی درخواست جمع نہیں کرائی، ڈاکٹر عائشہ کو انٹرویو میں دیگر امیدواروں پر جان بوجھ کر فوقت دی گئی، ڈاکٹر عائشہ ملازمت حاصل کرنے کے بعد قواعد کے برعکس بیرون ملک چلی گئیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں