ڈالر مزید سستا، سٹاک مارکیٹ میں اضافے کا رجحان
کراچی (صباح نیوز)ڈالر مزید سستا ہو گیا ،سٹاک مارکیٹ میں اضافے کا رجحان رہا ۔جمعرات کو کاروبار کے آغاز پر انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت مزید 32 پیسے کم ہو کر 281.40 روپے پر آ گیا۔دوسری جانب سٹاک مارکیٹ میں مثبت رجحان برقرار رہا ، پاکستان سٹاک ایکسچینج کے 100 انڈیکس میں 103 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے بعد انڈیکس 64 ہزار 749 کی سطح پر پہنچ گیا۔
Load/Hide Comments


