آر او کا فیصلہ مسترد،سردار اختر مینگل کو الیکشن لڑنے کی اجازت مل گئی

کوئٹہ (مانیٹرنگ ڈیسک)الیکشن ٹربیونل نے بلوچستان نیشنل پارٹی (بی این پی) مینگل کے سربراہ سردار اختر مینگل کو انتخاب لڑنے کی اجازت دے دی۔اخترمینگل کے حلقہ این اے 264 سےکاغذات نامزدگی مسترد ہونے کے خلاف دائر اپیل پر سماعت ہوئی۔وکیل نے بتایا کہ اختر مینگل کےکاغذات پر اقامےکا اعتراض ہونے پرکاغذات مسترد ہوئے۔بلوچستان ہائی کورٹ کے جسٹس ہاشم کاکڑ نے دلائل سننے کے ریٹرننگ افسر کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا اور بی این پی کے سربراہ سردار اختر مینگل کو این اے 264 سے الیکشن لڑنے کی اجازت دے دی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں