ملک کے کئی ایئر پورٹس پر بیرون ملک سے آنے والوں کی کورونا ٹیسٹنگ شروع

اسلام آباد (صباح نیوز)پاکستان کے کئی ایئر پورٹس پر بیرونِ ملک سے آنے والے مسافروں کی کورونا ٹیسٹنگ کا آغاز کردیاگیا ۔قومی ادارہ برائے صحت نے بارڈر ہیلتھ سروسز ڈیپارٹمنٹ کو کووڈ ٹیسٹنگ کٹس فراہم کردیں۔وفاقی وزارتِ صحت کے حکام کے مطابق بارڈر ہیلتھ سروسز ڈیپارٹمنٹ کو 40 ہزار ریپڈ ڈائگنوسٹک کٹس دی ہیں، اسلام آباد سمیت زیادہ تر ایئر پورٹس پر باہر سے آنے والوں کی کووڈ ٹیسٹنگ شروع ہوگئی ۔حکام نے بتایا کہ بیرونِ ملک سے آنے والے 2 فیصد مسافروں کی لازمی کووڈ ٹیسٹنگ ہوگی جبکہ چند ظاہر ہونے والے کووڈ کیسز کی جینوم سیکونسنگ بھی ہو رہی ۔وفاقی وزارتِ صحت حکام کے مطابق کووڈ 19 کی شرح ایک فیصد سے بھی کم ہے جبکہ جے این 1 کا کوئی کیس سامنے نہیں آیا ہے۔بارڈر ہیلتھ سروسز حکام نے کہا کہ ملتان اور فیصل آباد انٹرنیشنل ایئر پورٹس پر تاحال ٹیسٹنگ کٹس نہیں پہنچیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں