مستحق لوگوں کو محروم کرکے ملازمتیں حاصل کرنے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے گی،ظہور بلیدی

کوئٹہ:صوبائی وزیر خزانہ میر ظہور احمد بلیدی نے کہا ہے کہ حکومت بلو چستان کی جانب سے دھوکہ دیہی سے ڈومیسائل کے ذریعے بلوچستان کے مستحق لوگوں کو محروم کر کے ملازمتیں حاصل کرنے والوں کیخلاف کارروائی کی جارہی ہے ایم 8کا منصوبہ جنوبی بلوچستان کیلئے ایک گیم چینجر ہے مواصلاتی نظام بلوچستان کی ترقی کیلئے مثبت اقدام ہے ان خیالات کااظہارانہوں نے گزشتہ روز میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا میر ظہور احمد بلیدی نے کہا کہ طویل انتظار کے بعد انصاف کے تقاضوں کو پورا کیا جا رہا ہے، حکومت بلوچستان وفاقی ملازمتوں میں 6 فیصد کوٹہ پر عمل درآمد یقینی بنا رہی ہے بلکہ دھوکہ دہی سے جعلی ڈومیسائل کے ذریعے مستحق لوگوں کو محروم کرکے ملازمتیں حاصل کرنے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔ میر ظہور احمد بلیدی نے کہا کہ ایم-8 روڈ کا منصوبہ جنوبی بلوچستان کیلئے ایک گیم چینجر ہے اور یہ سی پیک کے نامکمل روٹس کا حصہ ہے، بیلہ سے جاؤ، نوکنڈی تا ماشکیل، ڈیرہ مراد جمالی بائی پاس، کوئٹہ ویسٹرن بائی پاس سمیت دیگر منصوبوں کی منظوری دی گئی ہے جن کا اعلان بہت پہلے کیا گیا تھا یہ بلوچستان کی ترقی کیلئے مثبت اقدام ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں