بلے کا نشان نہ ملنے پر پی ٹی آئی کا پلان ”بی“ سامنے آگیا
اسلام آباد (انتخاب نیوز) تحریک انصاف کا عام انتخابات کیلئے بلے کا نشان نہ ملنے پر پلان ”بی“ سامنے آگیا ہے۔ ذرائع کے مطابق بلے کا انتخابی نشان نہ ملا تو پی ٹی آئی دوسری جماعت کے نام اور نشان پر الیکشن لڑے گی۔ پی ٹی آئی نے اپنے امیدواروں کو2 ، 2 ٹکٹ جاری کیے ہیں۔ ان میں ایک ٹکٹ پی ٹی آئی کا ہے اور دوسرا بلینک ٹکٹ جاری کیا گیا ہے۔ بلینک ٹکٹ جاری کرنے کا مقصد اگر پی ٹی آئی کوبلے کا نشان نہیں ملتا تو پھر پی ٹی آئی کسی دوسری جماعت کے نام اور نشان پر انتخابی میدان میں اترے گی۔
Load/Hide Comments


