انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی، ن لیگ کے امیدوار نور محمد دمڑ پرجرمانہ

کوئٹہ (یواین اے)الیکشن کمیشن کے ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر نے انتخابی ضابطہِ اخلاق کیخلاف ورزی پر (ن) لیگ کے امیدوار نور محمد دمڑ جرمانہ کردیا،۔الیکشن کمیشن کی مانیٹرنگ ٹیموں کی جانب سے انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرنے والے امیدواروں کیخلاف جرمانوں کا سلسلہ جاری ہے۔ اس ضمن میں ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر نجیب اللہ کاکڑ، زیارت بلوچستان نے انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرنے پر مسلم لیگ ن کے صوبائی اسمبلیPB-07کے امیدوار نور محمد دمڑ پر 40 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں