پاکستان میں انٹر نیٹ سروس متاثر، صارفین کی سوشل میڈیا تک رسائی نہ ہونے کی شکایت

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان میں ایک بار پھر انٹرنیٹ سروسز متاثر ہوگئیں۔ اسلام آباد، راولپنڈی، لاہور،کراچی، پشاور اور کوئٹہ سمیت دیگرشہروں میں بھی انٹرنیٹ سروس میں تعطل کی شکایات سامنے آئی ہیں۔ صارفین کو فیس بک، واٹس ایپ، انسٹاگرام، یوٹیوب اور ایکس سائٹس تک رسائی میں مشکلات کا سامنا ہے۔ متعدد صارفین نے سوشل میڈیا پر رسائی نہ ہونے کی شکایات کی ہیں تاہم پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی کی جانب سے کوئی بیان یا وجہ سامنے نہیں آئی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں