لہڑی میں براہمانی قبائل کے دو گروہوں میں مسلح تصادم، 2 افراد جاں بحق
بختیارآباد (صباح نیوز) لہڑی کے علاقے کنڈی واہ میں اقوام براہمانی کے دو گروہوں کے درمیان مسلح تصادم۔ مسلح تصادم کے نتیجے میں دو افراد شخص موقع پر جاں بحق ہوگئے۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی انتظامیہ موقع پر پہنچ گئی۔ لاشوں کو تحویل میں لے کر ٹیچنگ اسپتال سبی پوسٹ مارٹم کے لیے روانہ کر دیا گیا۔مزید کارروائی لیویز انتظامیہ لہڑی کر رہی ہے۔
Load/Hide Comments


