غزہ کے سوگوار ماحول میں خوشی کے لمحات، فلسطینی نوجوان نے شادی کرلی

ایک طرف جہاں فلسطین میں اسرائیل کی وحشیانہ بمباری جاری ہے، اسی دوران جنگ زدہ شہر غزہ میں رفح کے پناہ گزیں کیمپ میں سادگی کے ساتھ شادی کی ایک تقریب منعقد ہوئی۔رفح پناہ گزیں کیمپ میں مقیم فلسطینی دولہا محمد الغندور اپنی دلہن کے ساتھ دھوم دھام سے شادی کرنا چاہتا تھا، دونوں کی شادی غزہ پر اسرائیلی جارحیت سے قبل طے تھی تاہم بمباری میں انہیں اپنا چھوڑنا پڑا اور پناہ گزیں کیمپوں میں رہائش پذیرہیں۔شادی کی تقریب انتہائی سادگی سے کی گئی، ٹینٹ کو رنگ برنگی روشنیوں سے سجایا گیا، دولہے نے سادہ پینٹ اور شرٹ جبکہ دلہن نے چہرے پر گھونگھٹ اور روایتی سرخ رنگ کی کڑھائی کے ساتھ سفید رنگ کا لباس زیب تن کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں