برطانیہ کو 4 ماہ میں نویں طوفان کا سامنا، نظام زندگی متاثر

برطانیہ کو 4 ماہ میں نویں طوفان کا سامنا ہے، برطانیہ اور آئرلینڈ میں طوفان ایشا کا زور ہے جہاں 159 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہواو¿ں کے ساتھ شدید بارشیں جاری ہیں۔ طوفان اور بارشوں کے باعث بجلی کا نظام بری طرح متاثر ہوگیا اور لاکھوں افراد بجلی سے محروم ہوگئے جبکہ درخت گرنے سے سڑکیں بلاک ہوگئیں۔ اسکاٹ لینڈ میں سیلاب کی وارننگ کے بعد درجنوں اسکول بند کردیے گئے ہیں۔ برطانیہ کے بیشتر حصوں میں خراب موسم کی وارننگ جاری کردی گئی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں