لاپتا افراد سے متعلق حکومتی کمیٹی فعال، 5 رکنی ٹیم تشکیل، سربراہ وزیر قانون و انصاف ہوں گے
اسلام آ باد (انتخاب نیوز) نگران حکومت نے لاپتا افراد سے متعلق حکومتی کمیٹی فعال کردی، جبری گمشدگیوں سے متعلق 5 رکنی حکومتی کمیٹی تشکیل دیدی گئی۔ کابینہ ڈویژن نے نگران وفاقی کابینہ کا فیصلہ وزارت داخلہ کو بھجوا دیا۔ کمیٹی کے سربراہ وزیر قانون و انصاف ہوں گے، کمیٹی ارکان میں وزیر دفاع اور وزیر قومی ورثہ و ثقافت شامل ہیں، وزیر انسانی حقوق بطور رکن کمیٹی کا حصہ ہوں گے، کمیٹی میں ایک ماہر قانون یا انسانی حقوق تنظیموں کا نمائندہ شامل ہوگا جبکہ کمیٹی کی رپورٹ اور سفارشات وفاقی کابینہ کو پیش کی جائیں گی۔ کمیٹی کیلئے وزارت داخلہ سیکریٹریل سپورٹ فراہم کرے گی، حکومتی کمیٹی جبری گمشدگیوں کے کیسز کا جائزہ لے گی، اس سے قبل نگران وفاقی وزیر داخلہ جبری لاپتا افراد سے متعلق کمیٹی کے سربراہ تھے۔ دریں اثناءوزارت داخلہ نے مزید کسی بھی شخص کو غیر قانونی لاپتا نہ کرنے سے متعلق سپریم کورٹ کے احکامات پر تحریری جواب جمع کرانے سے قبل وزارت قانون وانصاف سے رجوع کرلیا ہے اور ایڈوائس مانگ لی ہے۔ حکومتی ذرائع کے مطابق وزارت قانون و انصاف کی ایڈوائس پر وزارت داخلہ عمل آگے بڑھائے گی، اٹارنی جنرل آف پاکستان کی جانب سے سیکرٹری داخلہ اور سیکرٹری دفاع کو گزارش۔


