اسلام آباد بلوچستان کے عوام کی حیثیت کو قبول کرے، نیشنل پارٹی
پنجگور(یو این اے )نیشنل پارٹی بلوچستان کے عوام آخری امید ہے ووٹ قومی امانت ووٹ کے زریعے نیشنل پارٹی کو کامیاب بنا کر بلوچستان حقیقی ترقی کی جانب گامزن کریں نیشنل پارٹی نے جزباتی نعروں اور دھوکہ بازی سے کھبی بلوچستان کے عوام دھوکہ نہیں دیا ہے گزشتہ پانچ سالوں میں عوام نے بہت ہی مشکلات سے گزارا ہے 8 فروری بلوچستان کے عوام کی حقیقی تبدیلی کا سورج بن کر طلوع ہوگا ان خیالات کا اظہار نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر حلقہ پی بی 30 کے امیدوار میر رحمت صالح بلوچ نیشنل پارٹی کے رہنما حلقہ پی بی 29 کے امیدوار حاجی محمد اسلام بلوچ بزرگ رہنما حاجی صالح محمد بلوچ مرکزی کمیٹی کے رکن شہباز طارق ایڈوکیٹ نے پنجگور شاپاتان شاہو قلندر سردار چاہ وشبود تسپ چتکان بونستان سریکوارن کے مختلف علاقوں سے سینکڑوں افراد کی نیشنل پارٹی میں شمولیت کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا انہوں نے کہا کہ نیشنل پارٹی کی سیاست بلوچستان کے عوام کی خوشحالی ترقی ہے بلوچستان میں خوشکن جزباتی نعروں اور دروغ گوہی کی سیاست نے بلوچستان کے محکوم عوام کو محرومیوں کے سوا کچھ نہیں دیا ہے جزباتی نعرہ لگا کر اقتدار میں آنے کے بعد سب کچھ بھول جاتے جب اقتدار ختم ہوتا ہے تو دوبارہ عوام کو جزباتی نعروں سے ورغلا کر عوام کو مایوس کرتے ہیں نیشنل پارٹی بلوچستان کے عوام کی حقوق کا ضامن ہے نیشنل پارٹی نے مختصر دور میں اقتدار میں آکر بلوچستان میں وہ کام کیا جو گزشتہ 75 سال سے کوئی نہیں کرسکا ہے انہوں نے کہا کہ نیشنل پارٹی برسر اقتدار آکر بلوچستان کے مسائل کو سیاسی گفت شنید اور اپنی سیاسی بصیرت سے حل کرنے کی کوشش کریگی بلوچستان کے بارے میں اسلام آباد کو اپنے رویہ میں تبدیلی لاکر بلوچستان کے عوام ایک اکائی کی حیثیت سے انکے بنیادی مسائل پر توجہ دینا چاھیے بلوچستان کے بارے میں نفرت کے رویہ نے بلوچستان کے عوام کو شدید مایوسی سے دوچار کیا ہے نیشنل پارٹی ایک ایک قومی سیاسی جماعت اور بلوچستان کے نمائندہ جماعت ہے ۔


