2013 اور 2018 کے انتخابات میں ہمارا راستہ روکا گیا، ایمل ولی خان

چارسدہ (انتخاب نیوز) عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) خیبرپختونخوا کے صدر ایمل ولی خان نے پارلیمان میں جاکر جمہوری عمل کی کمزوریوں کا صفایہ کرنے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔ چارسدہ کے علاقے پڑانگ میں جلسے سے خطاب میں ایمل ولی خان نے کہا کہ 2013 اور 2018 کے انتخابات میں ہمارا راستہ روکا گیا۔ انہوں نے کہا کہ 14 سال گزرنے کے باوجود 18ویں ترمیم پر عمل نہیں ہوا، ہم پارلیمان میں جا کر جمہوری عمل کی کمزوریوں کا صفایا کریں گے۔اے این پی کے صوبائی صدر نے مزید کہا کہ آج تک 18ویں ترمیم کے ایک نکتے پر بھی عمل نہیں ہوا، ہماری بات 18ویں ترمیم پر من و عن عمل کی ہے۔ ا±ن کا کہنا تھا کہ ہماری زندگی میں تو 18ویں ترمیم رول بیک نہیں ہوگی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں