اسرائیلی فوج کی جانب سے غزہ، الامل اسپتال کا محاصرہ آٹھویں روز میں داخل
بیت المقدس (این این آئی)اسرائیلی فوج کی جانب سے غزہ کے ال امل اسپتال کا محاصرہ آٹھویں روزمیں داخل ہو گیا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اسپتال کے اطراف اسرائیلی فوج کی فلسطینی مزاحمت کاروں سے شدید لڑائی جاری ہے۔ادھر اسرائیلی فوج نے مغربی کنارے میں جنین کے قریب ایک فلسطینی کو گولی مار کر شہید کر دیا۔جنین میں سرکاری اسپتال کے اطراف بھی اسرائیلی فوج کی فائرنگ اور آنسو گیس کی شیلنگ سے زچگی وارڈ کو نقصان پہنچا۔نابلس، طولکرم، مشرقی مقبوضہ بیت المقدس، رام اللہ میں چھاپوں کے دوران فلسطینیوں کی گرفتاریاں بھی ہوئیں۔دوسری جانب القسام بریگیڈ نے جنین میں اسرائیلی فوج پر دھماکا خیز ڈیوائس سے حملہ کیا۔حزب اللہ نے شمالی اسرائیل میں اسرائیلی فوجی اڈوں کی طرف 2 ٹینک شکن میزائل داغے ۔
Load/Hide Comments


