غزہ میں نئی اسرائیلی بستیوں کا قیام، امریکا اور فرانس نے مخالفت کردی

نیویارک (مانیٹرنگ ڈیسک) غیر ملکی خبر رساں اداروں کے مطابق اسرائیل کی غزہ میں واپسی کے عنوان سے ایک کانفرنس کا انعقاد کیا گیا جس میں قومی سلامتی وزیر اور ارکان پارلیمنٹ بھی پیش پیش رہے، کانفرنس میں غزہ میں 6 غیرقانونی بستیوں سمیت 21 تعمیرات کا نقشہ پیش کیا گیا۔ دوسری جانب اسرائیل کی غزہ میں واپسی کے عنوان سے ہونے والی کانفرنس پر امریکا اور فرانس کی جانب سے مذمت کا اظہار کیا گیا ہے۔ اس حوالے سے ترجمان وائٹ ہاوس جان کربی کا کہنا تھا کہ واضح کرچکے غزہ کی سرزمین میں کوئی کمی نہیں ہوگی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں