سبی میں پی ٹی آئی کی پر امن ریلی میں دھماکا قابل مذمت ہے، محمد آصف ترین

کوئٹہ (پ ر) سبی میں پی ٹی آئی کی ریلی میں دھماکہ انتہائی افسوسناک و قابل مذمت ہے، پرامن جمہوری ریلی میں دھماکہ جمہور کی سیاست سے بےدخل کرنے کے مترادف ھے، شہدا کے لواحقین کے غم میں برابر کے شریک و انکا لہو قوم کی حیات ہے۔ پاکستان تحریک انصاف کے میڈیا کوآرڈینیٹر و سینئر رہنماءمحمد آصف ترین نے تحریک انصاف کے این اے 253 کے امیدوار صدام خان ترین کی قیادت میں سبی ریلی میں دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ایک پرامن، جمہوری اور سیاسی ریلی میں دھماکہ افسوسناک و حیران کن ہے حکومت ایمرجنسی بنیادوں پر اسکی تحقیقات کیلئے جوڈیشل کمیشن تشکیل دے تاکہ ملوث عناصر کو کیفرکردار و عبرتناک سزا دی جائے۔ انہوں نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ سبی دھماکے میں پی ٹی آئی کے جاں بحق کارکنان بھی اس وطن سرزمین کے فرزند اور کسی ماں باپ کے بچے تھے جو ایک پرامن سیاسی تحریک کیساتھ وابستہ و جدوجہد کررہے تھے آج ان بے گناہ کے خون کا حساب کون دیگا اور کب تک ہم لاشیں اٹھاتے رہیں گے۔ لواحقین کے غم برابر کے شریک ہیں، تاریخ اس بات کی گواہ ہے کہ ایسے قربانی کسی بھی قوم و ملک کی حیات ہے، ہم ان کے خون کو کبھی ضائع نہیں ہونے دینگے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں