انتظامیہ کا لاشیں دینے سے انکار، لواحقین نے سول اسپتال میں دھرنا دیدیا
کوئٹہ (انتخاب نیوز) بلوچ لاپتا افراد کی لاشیں لینے کیلئے آئے ہوئے لواحقین نے سول اسپتال میں دھرنا دیدیا۔ بلوچ یکجہتی کمیٹی ، سول سوسائٹی اور لواحقین کی جانب سے انتظامیہ سے ماورائے عدالت قتل کیے گئے بلوچ افراد کی لاشیں حوالے کرنے کا مطالبہ کیا جارہا ہے جبکہ انتظامیہ نے لواحقین کو لاشیں دینے سے انکار کردیا ہے۔ جس پر لواحقین کی جانب سے سول اسپتال میں دھرنا دے کر لاشیں حوالے کرنا کا مطالبہ کیا جارہا ہے۔ لواحقین کی اپیل پر لوگ بڑی تعداد میں سول اسپتال پہنچنا شروع ہوگئے۔
Load/Hide Comments


