دکی،کوئلہ کان میں ٹیلے کی رسی ٹوٹنے سے ایک کانکن جاں بحق

دکی:بلوچستان کے ضلع دکی میں مقامی کوئلہ کان میں ٹیلے کی رسی ٹوٹنے سے ایک کانکن جاں بحق جبکہ کلی میچن خیل میں مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک شخص زخمی ہوگیاہے۔پولیس کے مطابق گزشتہ روز ضلع دکی کے مقامی کوئلہ کان میں ٹیلہ لگنے سے ایک کانکن عبدالبصیر ولد محمد راز سکنہ میختر جاں بحق ہوگیاہے دوسری جانب کلی میچن خیل میں مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک شخص فتخ خان ولد زیت اللہ زخمی ہوگیاہے لاش اور زخمی کو ہسپتال منتقل کردیاگیاہے لاش کو ضابطے کی کارروائی کے بعدورثاء کے حوالے کردیاگیاجبکہ زخمی کوطبی امداد فراہم کردی گئی مزیدکارروائی متعلقہ انتظامیہ کررہی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں