رائٹ ٹو انفارمیشن ایکٹ آخری مراحل میں ہے،ظہور بلیدی

کوئٹہ،صوبائی وزیر خزانہ میر ظہور بلیدی نے انڈیویجئل لینڈ کے دفتر کے دورے کے موقع پر یونیسکو کے اشتراک منعقد ہونے والے آن لائن سیشن میں اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جاننے کا حق ہر شہری کا بنیادی جمہوری حق ہے رائٹ ٹو انفارمیشن ایکٹ حکومت بلوچستان کے اہم اقدامات میں شامل ہے جو کہ آخری مراحل میں ہے انہوں نے کہا کہ وزیر اعلی بلوچستان جام کمال خان کی قیادت میں صوبائی حکومت عوام کو ہر ممکن بنیادی سہولت کی فراہمی کے لیئے کوشاں ہے یہ ایک بہترین قانون ہے جس سے ہر ایک شہری معلومات سے مستفید ہو سکتا ہے اس براہ راست سیشن میں انڈیویجئل لینڈ کی ڈاریکٹر گلمینہ بلال یونیسکو سے مختار,ملیحہ اور حمزہ خان نے شرکت کی رائٹ ٹو انفارمیشن بلوچستان ایکٹ کی قانون سازی پر سیر حاصل بحث ہوئی جبکہ صوبائی وزیر خزانہ میر ظہور بلیدی نے ان اقدامات کو سراہا

اپنا تبصرہ بھیجیں