این اے 258، 265 اور پی بی 47، 49 کے انتخابی نتائج بھی روک لیے گئے

قومی اسمبلی حلقہ 265 پشین سمیت صوبائی اسمبلی کے تینوں نشستوں پر نتائج کے اعلان کو روک دیا گیا، صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی بی 47 برشور کاریزات اور پی بی 49 حرمزئی سرانان میں متنازعہ پولنگ اسٹیشنز کے نتائج کے خلاف ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفس پشین کے سامنے امیدواروں اور سیاسی جماعتوں کے رہنماو¿ں اور کارکنوں کی جانب سے گزشتہ رات سے تاحال شدید احتجاج کے بعد نتائج کے اعلان کو موخر کردیا گیا۔ آر او آفس میں میڈیا سمیت کسی کو داخل ہونے کی اجازت نہیں دی جارہی ہے۔ قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 258پنجگور کم کیچ کا رزلٹ تاخیر کا شکار، امیدواروں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی۔ قومی اسمبلی این اے258 کے رزلٹ تاحال تحریری طور پر جاری نہیں ہوئے۔ میڈیا سے وابستہ افراد کو رزلٹ کے حصول کے لیے مشکلات کا سامنا میڈیا سے وابستہ افراد کو الیکشن کنٹرول روم تک نہ رسائی دی گئی اور نہ جانے دیا گیا حالانکہ متعلقہ حکام کی جانب سے نیشنل میڈیا اور مقامی میڈیا کے نمائندوں کو باقاعدہ کارڈز جاری کیے گئے تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں