پاک افغان بارڈر بندش کا معاملہ افہام و تفہیم سے حل کیا جائیگا،چیف سیکرٹری

کوئٹہ: چیف سیکرٹری بلوچستان کیپٹن (ر)فضیل اصغر کی زیرصدارت منعقد ہونے والے اجلاس میں پاک افغان بارڈر چمن کی بندش سے پیدا ہونے والی صورتحال اور اس مسئلہ کے مستقل بنیادوں پر حل سے متعلق امور کا تفصیلی جائزہ لیا گیا اجلاس میں ایڈیشنل چیف سیکریٹری داخلہ حافظ عبدالباسط، سیکرٹری انڈسٹریز حافظ عبدالماجد، سیکرٹری لیبر بشیر خان بازئی، کمشنر کوئٹہ ڈویڑن عثمان علی خان اور اینٹیلیجنس اداروں کے حکام نے شرکت کی چیف سیکرٹری نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاک افغان بارڈر بندش کا معاملہ افہام و تفہیم سے حل کیا جائیگا کیونکہ سرحد کی بندش سے مقامی لوگوں کا روزگار وابستہ ہے جس سے سینکڑوں خاندان متاثر ہو رہے ہیں جبکہ صوبائی حکومت مقامی لوگوں کی فلاح و بہبود کیلئے اقدامات اٹھا رہی ہے اجلاس کو بتایا گیا کہ12 سے 15ہزار لوگوں کا ذریعہ معاش یہی ہے کہ سامان بارڈر کے درآمدی اشیاء کے کاروبار سے ہے چیف سیکرٹری نے کہا کہ باڈر کے معاملے کو مستقل بنیادوں پر حل اور تاجروں کو بہترین سہولیات کی فراہمی کی ہر ممکن کوشش کو یقینی بنایا جائیگا اجلاس میں مسئلے کے مستقل بنیادوں پر حل کیلئے مختلف تجاویز بھی دی گئیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں