ای سی ایل سے نام نکالنے کیلئے عمران ریاض نے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کردی

لاہور(صباح نیوز)سینئر اینکر اور صحافی عمران ریاض کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل)سے نکالنے کے لئے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کردی گئی۔لاہور ہائیکورٹ میں عمران ریاض خان نے ایڈووکیٹ اظہر صدیق کی وساطت سے درخواست دائر کی۔درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ اطلاعات ہیں عمران ریاض خان کا نام پی این آئی ایل لسٹ سے نکال دیا گیا ، اب عمران ریاض کا نام ای سی ایل یا پی سی ایل میں ڈالا جا رہا ہے، عمران ریاض کے اوپر کوئی ایف آئی آر نہیں۔درخواست میں عمران ریاض خان نے کہا کہ ای سی ایل یا پی سی ایل میں نام ڈالنا آئین کی خلاف ورزی ہے، مذکورہ عمل آئین کے آرٹیکل 15 اور 16 کے خلاف ہے۔درخواست میں عدالت سے استدعا کی گئی کہ اگر نام پی این آئی ایل لسٹ سے نکال دیا گیا ہے تو دوسری لسٹوں میں شامل کرنے سے روکا جائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں