پی ٹی آئی کیساتھ بیٹھنا جعلی مینڈیٹ کو قبول کرنا ہے، مذاکرات نہیں ہوں گے، ایمل ولی

پشاور (انتخاب نیوز) عوامی نیشنل پارٹی نے پی ٹی آئی کے ساتھ کسی بھی قسم کے مذاکرات سے انکار کردیا ہے۔ اے این پی کے سربراہ ایمل ولی خان نے بتایا کہ خیبر پختونخوا میں دھاندلی کے ذریعے پی ٹی آئی کو حکومت دی گئی، ان حالات میں پی ٹی آئی سے مذاکرات موزوں نہیں۔ پی ٹی آئی نے وزیراعظم کیلئے نام دے دیا، دھاندلی کیخلاف احتجاج کرنے والی تمام جماعتوں سے بات ہوگی۔ ایمل ولی خان نے کہا کہ اے این پی انتخابات میں دھاندلی کے خلاف احتجاج کااعلان کرچکی، اب پی ٹی آئی کے ساتھ بیٹھنا ان کے مینڈیٹ کو قبول کرنا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں