عمران خان ضدی آدمی ہیں وہ پیپلزپارٹی سے بات نہیں کرنا چاہتے ،خورشید شاہ

اسلام آباد(آن لائن)پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما خورشید شاہ نے دعویٰ کیا ہے کہ نئی پارلیمنٹ مضبوط ترین پارلیمنٹ ہوگی،پیپلز پارٹی واضح کر چکی ہے کہ وزیراعظم کے لیے اپنا امیدوار نہیں لائیں گے۔ہفتہ کو میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے مزید کہا کہ ہم جس کے ساتھ ملیں گے وہ حکومت بنائے گا ،ہم نون لیگ کی مدد کرنے جا رہے ہیں کیا فائدہ ان پر الزام تراشیاں کرنے کا۔خورشید شاہ نے کہا کہ ہم نے آفر کی تھی کہ پاکستان تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والے آزاد امیدواروں کی اکثریتہے اسی لیے وہی حکومت بنائیں۔پی ٹی آئی والے پیپلز پارٹی سے بات نہیں کرنا چاہتے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں