ہدایت لوہار کے قتل کی ایف آئی آر درج نہ کرنے کیخلاف متاثرہ خاندان کی جانب سے دھرنا
حیدر آباد (انتخاب نیوز) سندھ کے سیاسی و سماجی رہنما اور استاد ہدایت لوہار کے قتل کی ایف آئی آر درج نہ کرنے کیخلاف نصیر آباد کے مقام پر دھرنا۔ ہدایت لوہار کی صاحبزادیوں سورٹھ لوہار، سسی لوہار ان کے بھائی سارنگ لوہار کی قیادت میں نصیر آباد ہائی وے پر احتجاجی دھرنا دیدیا گیا۔ اس موقع پر سورٹھ لوہار کی جانب سے کہا گیا کہ متاثرہ خاندان نے پولیس سے ہدایت لوہار کے قتل کی ایف آئی آر درج کرنے کا کہا لیکن پولیس انکار کرتی رہی۔انہوں نے احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ وہ ایف آئی آر درج کرنا چاہتے ہیں لیکن پولیس ہماری ایف آئی آر درج کرنے سے انکار کر رہی ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ ہدایت لوہار کے قتل کی ایف آئی آدرج کی جائے۔
Load/Hide Comments


