بلوچستان میں حکومت سازی کا عمل، ن لیگی پارلیمانی کمیٹی کے ممبران سے عبدالمجید بادینی کی ملاقات

کوئٹہ (انتخاب نیوز) حاجی میر محمد خان لہڑی، میر شعیب جان نوشیروانی سے لہڑی ہاﺅس کوئٹہ میں ایم پی اے میر عبدالمجید بادینی نے موجودہ سیاسی صورت حال اور حکومت سازی کے حوالے سے تفصیلی ملاقات کی۔ مسلم لیگ ن کے پارلیمانی کمیٹی کے ممبر ایم پی اے حاجی میر محمد خان لہڑی ، ایم پی اے میر شعیب نوشیروانی سے لہڑی ہاﺅس کوئٹہ میں جماعت اسلامی کے نومنتخب ایم پی اے میر عبدالمجید بادینی نے ملاقات کی اور آئندہ بننے والی حکومتی امور کے حوالے سے تفصیلی بات چیت کی۔ ایم پی اے میر عبدالمجید بادینی نے کہا کہ پارٹی قائدین اور ایم پی اے مولانا ہدایت الرحمن سے مشاورت کرکے فیصلے سے آگاہی فراہم کروں گا، آئندہ بھی ملاقاتوں کا یہ سلسلہ جاری رہےگا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں