من پسند افراد کو لانا تھاتو اتنا پیسہ خرچ کیوں کیا گیا، انتخابات کو نہیں مانتے، تحریک انصاف بلوچستان

کوئٹہ(یو این اے)پی ٹی آئی کے صوبائی رہنما سردار زین العابدین خلجی نے کہا ہے کہ 8 فروری کو جو فارم 45 پولنگ ایجنٹوں کو فراہم کیا گیا تھا 9 فروری کو آر اوز نے ردوبدل کیا ہے رات 2 بجے تک ہم 11 سو کے ووٹوں سے لیڈ کررہے تھے 9 فروری کو فارم 47 شائع ہوتا ہے جس میں پیپلز پارٹی کے امیدوار کو 10 ہزار ووٹوں سے کامیاب کیا جاتا ہے آر اوز نے امیدوار کو بلوائے بغیر فارم 49 جاری کیا گیا ان خیالات کا اظہار انہوں نے کوئٹہ پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر ملک فیصل دہوار اور دیگر رہنما بھی موجود تھے انہو ں نے مزید کہا کہ فارم 45 اور فارم 47 اور 48 کے ووٹوں میں فرق ہے ہم چیف جسٹس آف پاکستان سے اپیل کرتے ہیں کہ انتخابات میں دھاندلی کے خلاف سوموٹو نوٹس لیں جو بھی دھاندلی میں ملوث ہوا انکو سخت سزا دی جائے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ملک فیصل دھوار کا کہنا تھا کہ اگر اپنے لوگوں کو لانا تھا تو پھر الیکشن کی کیا ضرورت تھی من پسند کو لانا تھاتو انتخابات میں اتنا خرچہ کیوں کیا گیا ہم حالیہ الیکشن کو نہیں مانتے ہیں ملک میں دوبارہ الیکشن کریاجائے نہیں تو عوام نے جس کو مینڈیٹ دیا ہے انکے کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری کیا جائے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں