حقیقی عوامی لوگوں کو پارلیمنٹ جانے سے روکا گیا، دھاندلی زدہ نتائج قبول نہیں، ایچ ڈی پی
کوئٹہ (آن لائن) ہزارہ ڈیمو کریٹک پارٹی کے مرکزی بیان میں دھاندلی زدہ الیکشن نتائج کے خلاف چار جماعتی اتحاد کے دھرنے کے خلاف عوام کا غم و غصہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ ایک منصوبے کے تحت بلوچستان کے قوم پرست سیاسی جماعتوں کو پارلیمنٹ سے دور رکھنے کی سازش سے تعبیر کیا بیان میں کہا گیا کہ صوبے کی ترقی پسند، روشن خیال قوم پرستوں کو اس وجہ سے اسمبلیوں سے دور رکھنے کی کوشش کی جارہی ہے تاکہ بلوچستان کے عوام کو ان کے بنیادی حقوق سے محروم رکھ کر صوبے کے ساتھ نا انصافیوں کا سلسلہ جاری رکھا جاسکیں اس سے قبل صوبے کی حقیقی سیاسی قیادت نے ہمیشہ صوبے کے حقوق کے لئے آئینی و قانونی راستہ اختیار کرتے ہوئے اسمبلی فلور پر بلوچستان کے عوام کی نمائندگی کا فریضہ انجام دیا بیان میں کہا گیا کہ بلوچستان کے ساتھ انتخابی نتائج میں ردو بدل کرکے مافیاز اور پیرا شوٹر نمائندوں کو مسلط کرنے کا فیصلہ قطعاً قبول نہیں کریں گے اور عوام کے حق رائے کا تحفظ ہر صورت میں اپنی ذمہ داری سمجھ کر کرینگے یہ کیسا تسلط زدہ الیکشن ہے کہ فارم 45 کے نتائج جو بنیادی اہمیت کا حامل ہے اسے قبول نہیں کیا جارہا جبکہ فارم 47 کے نام پر جس میں دھاندلی کے ذریعے اپنے پسند کے نتائج نامعلوم مقامات پر ترتیب دیا گیا اس نتائج میں پیرا شوٹرز اور مافیا کو کامیاب کرانے کی سازش کی گئی یہ الیکشن کے نام پر بدنما داغ تھا اس کا نام الیکشن نہیں سلیکشن رکھا جانا چاہئے تھا۔ اس سلیکشن کی وجہ سے جہاں حقیقی سیاسی جماعتوں کے ساتھ بدترین نا انصافی کی گئی بلکہ عوام کے حقیقی محرومیت کی آواز کو خاموش کرنے کی سازش کی گئی۔ مگر چار جماعتی اتحاد کے ساتھ ملکر ایچ ڈی پی عوام کے حق انتخاب کا بھر پور تحفظ کرے گی۔


