ہرنائی،پک اپ گاڑی الٹنے سے 2 افراد جاں بحق،1 زخمی

ہرنائی:ہرنائی کوئٹہ قومی شاہراہ پر شنہ شیلہ کے قریب تیزرفتاری پک اپ گاڑی الٹنے سے 2افراد جاں بحق جبکہ ایک زخمی ہوگیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق گزشتہ ورز شاہرگ کے علاقے شنہ شیلہ کے قریب تیز رفتار پک اپ الٹنے سے یاسر نامی شخص موقع پر ہی پر جاں بحق جبکہ ظہور سمیت 2افراد زخمی ہوگئے جنہیں فوری طور پر شاہرگ ہسپتال منتقل کردیا گیا جہاں ابتدائی طبی امداد کے بعد ظہور کو کوئٹہ ریفر کردیا گیا جسے کوئٹہ منتقل کیا جارہا تھا کہ وہ راستے میں ہی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسے جبکہ دوسرے زخمی کی حالت خطرے سے باہر ہے جسے ابتدائی طبی امداد کے بعد ہسپتال سے ڈسچارج کردیا گیا۔ جاں بحق اور زخمی افراد کا تعلق ہرنائی کے علاقے گچینہ سے بتایا جارہا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں