بلوچستان اسمبلی کے 65 میں سے 62 نشستوں پر منتخب اراکین کی کامیابی کا نوٹیفیکیشن جاری

کوئٹہ(یو این اے )بلوچستان کی 12ویں اسمبلی کا اجلاس 28 فروری کو طلب کر لیا گورنرہاﺅس کے جاری کردہ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ اجلاس گورنر بلوچستان عبدالولی کاکڑ نے طلب کیا ہے۔اعلامیے کے مطابق بلوچستان اسمبلی کا اجلاس 28 فروری سہ پہر 3 بجے طلب کیا گیا ہے۔ بلوچستان اسمبلی کے اجلاس میں نومنتخب اراکین حلف اٹھائیں گے۔بلوچستان اسمبلی کے 65 میں سے اب تک 62 نشستوں پر منتخب اراکین کی کامیابی کا نوٹیفیکیشن جاری کیا جا چکا ہے۔بلوچستان اسمبلی کی3 نشستوں پر تنازع کے باعث الیکشن کمیشن نے نتائج کو روک دیا ہے۔ زیارت اور ہرنائی سے بعض نشستوں پردوبارہ پولنگ کا حکم بھی دیا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں