ایم کیو ایم کی جانب سے وزیراعلیٰ سندھ کیلئے علی خورشیدی امیدوار نامزد

کراچی (انتخاب نیوز) متحدہ قومی مومنٹ (ایم کیوایم) پاکستان کی جانب سے وزیراعلیٰ سندھ کی نامزدگی کے لیے نام فائنل کر لیاگیا ہے۔ ترجمان ایم کیو ایم پاکستان کا کہنا ہے کہ پارٹی کی جانب سے علی خورشیدی وزیراعلیٰ سندھ کے امیدوار ہوں گے۔واضح رہے کہ پیپلز پارٹی (پی پی پی ) نے سندھ کی وزارت اعلیٰ کیلئے ایک بار پھر مراد علی شاہ کا نام فائنل کیا ہے۔ پیپلز پارٹی کی قیادت نے سندھ کی وزارت اعلیٰ کیلئے تیسری مرتبہ مراد علی شاہ کا نام فائنل کیا ہے جس کی منظوری بلاول بھٹو زرداری کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں دی گئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں