تربت‘ 2ملزم گرفتار‘ منشیات برآمد‘ مقدمہ درج

تربت،تربت پولیس کی کاروائیاں، بھاری مقدارمیں منشیات برآمدکرکے 2ملزمان کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا، پولیس ذرائع کے مطابق ایس ایس پی کیچ نجیب اللہ پندرانی کی خصوصی ہدایت پر ایس ڈی پی او سٹی عبدالستار رونجہ کی سربراہی میں ایس ایچ او تربت حکیم دشتی نے ایک سرپرائز کارروائی کرتے ہوئے کرولا کار برنگ سفید کے خفیہ خانوں میں سے 4000 گرام (4کلوگرام) عمدہ کوالٹی کا چرس برآمد کر کے کار مالک و ڈرائیور سلیپنگ سیل منشیات فروش محمد علی ولد مراد سکنہ ڈگاری کہن کو گرفتار کر کے اپنی مدعیت میں CNSA ایکٹ میں مقدمہ نمبر 63/202 بجرم 9C درج رجسٹر کیاجبکہ ایک اور کاروائی میں جوسک چیک پوسٹ انچاج ASI بہار علی نے ملزم راشد علی ولد الہٰی بخش سکنہ سامی سے 5گرام کرسٹل اور 235 گرام چرس برآمد کر کے PS تربت سٹی میں مقدمہ نمبر64/2020 بجرم 9B درج رجسٹر کرایا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں