اوستا محمد میں پیروں اور عاملوں کی بھر مار، سادہ لوح عوام کو بہکانے لگے

اوستا محمد(یو این اے )اوستا محمد میں ایک بار پھر پیروں اور عاملو کی بھر مار شروع سادہ لوگوں کو تعویذات۔دعا دھاگے دم وغیرہ اور دربار پر حاضری بھرنے کے حکم دیتے ہیں۔رپورٹ تفصیلات کے مطابق آجکل لوگوں کے ایمان گمراہ ہوتے جا رہے ہیں اللہ پاک سے مانگنے کی بچائے جعلی پیروں عاملوں۔فقیروں سے دعا دھاگے۔تعوہذات۔لینے کے لیے پیروں کے باس یا درباروں پر ان کے ہی بندے لوگوں خاص کر کے مجبور سادے لوگوں کو لے جاتے ہیں وہ پیر یا فقیر ہٹے گھٹے اپنے کو سجائے رکھتے ہیں انہیں دعا دھاگے دیکر مزار پر حاضری کا کہتے ہیں اور کہتے ہیں کہ اب کا کا مسئلہ حل ہوجائے گا حاضریاں بھرتے رہنا ۔ایک ایسا بھی پیر صاحب ہے جو ان کے پاس خواتینوں کی تانتاں بندھی ہوئی ہے اور پیر صاحب الگ سے بیٹھ کر دعا دھاگے دم شم لگا کر بھجتے ہیں لوگوں کے ایمان اتنے کمزور ہو گئے کہ وہ اللہ سے مانگنے کی بجائے یا اللہ کی کتاب کی بجائے ان فقیروں پیروں کے پاس جاتے ہیں جن کے ناز نخرے بڑے بال کیئے بیٹھے ہیں اور وہ ان سے پیسے بھی بٹورتے ہیں دوبارہ آنے کو کہتے ہیں حکومت اس طرف توجہ دیں اور ان جعلی پیروں سے چھٹکارا حاصل کریں جو لوگوں کے ایمان کو ورغلاتے ہیں ان پیروں کے ایسے اپنے بندے رکھے ہوئے ہیں انبکی تعریفیں کر کے لوگوں کو ان کے آستانے لے جاتے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں