پسنی میں شادی کور ڈیم پانی سے بھر گیا، علاقہ مکین ٹینکر مافیا سے مہنگے داموں پانی خریدنے پر مجبور
پسنی (نامہ نگار) پسنی شادی کور ڈیم پانی سے لبریز، ببرشور اور حیدر گوٹھ کے مکین پیاسے، علاقہ مکین حصول آب کے لیے دربدر، ٹینکر مافیا سے مہنگے داموں میں پانی خریدنے پر مجبور ، پبلک ہیلتھ کے خلاف شہریوں میں تشویش کی لہر، تفصیلات کے مطابق پسنی کے علاقے ببرشور اور حیدر گوٹھ میں پانی کا بحران شدت اختیار کرگیا ہے، علاقہ مکینوں کے مطابق گزشتہ ایک ماہ سے زائد کا عرصہ گزر گیا ہے علاقے میں پانی کی سپلائی معطل ہے اور لوگوں کو وضو کے لیے پانی دستیاب نہیں ہے جبکہ متعلقہ محکمے کے ذمہ داران کو اس متعلق آگاہی دینے کے باوجود وہ ان علاقوں میں پانی سپلائی کرنے سے گریزاں ہیں اور محکمے کے افسران کی جانب سے علاقے کو ایک سوچے سمجھے منصوبے کے تحت نظر انداز کرکے پیاسا رکھا جا رہا ہے علاقہ مکینوں نے حکام بالا سے اپیل کی ہے کہ حیدر گوٹھ اور ببرشور کو پانی کی سپلائی کو یقینی بنانے کے لیے اقدامات کی جائے اور اگر اس متعلق اقدامات نہیں اٹھائے گئے تو مجبوراً سڑکوں پر نکلیں گے۔


