دھرنے کے دوران چوہدری برادران کو ہمارے پاس بھیجنے والے عمران خان نہیں کوئی اور تھے,حافظ حسین احمد

جمعیت علمائے اسلام نے چوہدری شجاعت کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ مسلم لیگ ق کے سربراہ ادھورا سچ نہیں بلکہ پورا سچ بیان کریں۔

جے یو آئی کے ترجمان حافظ حسین احمد کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ دھرنے کے دوران چوہدری برادران کو ہمارے پاس بھیجنے والے عمران خان نہیں کوئی اور تھے، کیوں کہ حکومتی کمیٹی پرویز خٹک کی سرپرستی میں بنائی گئی تھی۔

انہوں نے کہا کہ جے یو آئی سے مذاکرات کی جو امانت چوہدری برادران کے پاس ہے وہ اس سے قوم کو آگاہ کریں۔

خیال رہے کہ گذشتہ سال جے یو آئی کے اسلام آباد میں دھرنے کے دوران چوہدری برادران نے مذاکرات کے ذریعے مولانا فضل الرحمٰن کو واپس جانے پر قائل کیا تھا۔ تاہم، یہ معاملہ تاحال پوشیدہ ہے کہ یہ دھرنا کن شرائط پر ختم کیا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں