وسائل اور سرزمین کی دفاع کو سیاسی عمل و جماعت سے ممکن بنایا جاسکتا ہے،نیشنل پارٹی

کوئٹہ؛نیشنل پارٹی کے صوبائی ترجمان نے جاری بیان میں کہا ہے کہ شہید مولا بخش دشتی نے شعوری و فکری بنیادوں پر بلوچ قومی تحریک کو متعین کرنے میں اولین کردار ادا کیا۔انکی سوچ کا محور وسیع و جاندار تھا۔نیشنل پارٹی شہدا کی جماعت ہے اور شہدا کی تحریک قومی امانت ہے اور اس تحریک کی آبیاری خون کے آخری قطرے تک کریں گی۔اج شہید مولا بخش دشتی کی برسی کے موقع پر کوئٹہ میں تعزیتی ریفرنس 5 بجے مرکزی سیکرٹریٹ میں منعقد ہوگا۔بیان میں کہا گیا کہ شہید مولا بخش دشتی کی دانش اور سیاسی دوراندیشی انکے سخت ترین مخالف بھی کرتے ہیں۔شہید مولابخش دشتی نے بلوچ قوم کی شعوری سیاسی عمل میں شرکت کو ہی قومی تحریک کی کامیابی کی ضمانت سمجھتے تھے۔قومی وسائل اور سرزمین کی دفاع کو سیاسی عمل و جماعت سے ممکن کیا جاسکتا ہے۔جس کی راہ میں حامل روکاوٹ طاقتور کی طبقاتی طبقاتی تقسیمِ و ناانصافی کی پالیسی ہے۔جو آپسی رنجشوں و اختلافات کو پروان چڑھانے میں بنیادی کرادر ادا کرتاہے۔بلوچ قوم کو اندرونی و بیرونی غاصبوں کے خلاف متحد ہوکر جدوجہد کرنا ہوگا۔بیان میں کہا گیا کہ شہید مولابخش دشتی سمیت دیگر شہدا کی لہو سے بننے والی تحریک کو منظم کرنا ہی قومی فریضہ و قرض ہے جس کو ادا کرنے کی زمہ داری ہر ذی شعور سیاسی کارکن کی ہے۔نیشنل پارٹی شہید مولابخش دشتی کی برسی کے موقع پر ان کی قومی سیاسی جدوجہد کو زبردست خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے جہد مسلسل کو قومی مقصد سے تعبیر کرتے جاری رکھے گی۔
٭٭

اپنا تبصرہ بھیجیں