فورسز کا ضلع کرک میں آپریشن، 3 مشتبہ افراد ہلاک، 4 زخمی، آئی ایس پی آر

فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے جاری بیان میں کہا گیا کہ سیکورٹی فورسز کا ضلع کرک میں مشتبہ افراد کیخلاف آپریشن کیا گیا۔ آپریشن خفیہ اطلاعات پر کیا گیا، دوران آپریشن فائرنگ کے تبادلے میں 3 مشتبہ افراد ہلاک، چار زخمی ہوگئے۔ مشتبہ افراد کے قبضے سے اسلحہ ، گولہ بارود اور دھماکہ خیز مواد بھی برآمد کرلیا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں