جسٹس فائز عیسیٰ کیس:نظرثانی اپیل آئندہ ہفتے دائر کئے جانے کا امکان،حامد خان وکیل مقرر

اسلام آباد:سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن نے جسٹس قاضی فائز عیسی کیس کے فیصلے کے خلاف نظر ثانی اپیل آئندہ ہفتے دائر کئے جانے کا امکان ہے اس حوالے سے بار نے سینئر وکیل حامد خان کی خدمات حاصل کرلیں۔10 رکنی لارجر بینچ کے فیصلے کے خلاف نظر ثانی اپیل دائر کرنے حتمی منظوری ہفتہ 11 جولائی کو سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کی باڈی سے لی گئی۔ صدر سپریم کورٹ بار کے مطابق نظرثانی اپیل کی تیاری جاری ہے، آئندہ ہفتے اپیل دائر کر دی جائے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں