چاغی میں سیکورٹی اہلکاروں کی جانب سے ایرانی بارڈر کی بندش پر علاقہ مکین سراپا احتجاج
چاغی (یو این اے )راجئے بارڈر کی بندش پر سرحدی مکینوں کا احتجاج گزشتہ روز سے سیکورٹی اہلکاروں کی جانب سے بارڈرز کی بندش پر اہلیان کے لوگ سرآپا احتجاج ہے سرحد کے دونوں پار لوگ رہائش پذیر ہے سرحدی لوگوں کا دونوں اطراف رشتہ داریاں ہے بعض لوگوں کے دونوں اطراف جائیدادیں ہیں مگر گزشتہ روز سے راجئے گیٹ کو آمد رفت کے لیے بند کردیا جس کی وجہ سے سرحدی لوگوں کو سخت پریشانی کا سامنا ہے تفصیلات کے مطابق پاک ایران سرحدی علاقہ راجئے،وادیاں، گوالشتاپ کے قبائلی عمائدین حاجی شاہ سوار خان یار محمد زئی ،ملک لقمان یارمحمدزئی، حاجی عبد الجلیل یار محمد زئی، دفعدار ستار یار محمدزئی، حاجی یعقوب یار محمد زئی، حاجی اشرف یار محمد زئی، حاجی ولی محمد یار محمد زئی، اللہ رسان یار محمد زئی، حاجی محمد عارف یار محمد زئی، ودیگر نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے راجئے کے سرحدی علاقہ میں صرف ایک ہی قبائل آباد ہے اور صدیوں سے یہ لوگ یہاں پر اپنی گزر بسر کرتے ہیں جنکے دونوں اطراف انکے جائیدادیں ہیں اور انکا قبرستان پاکستان میں ہے اور یہ لوگ پاکستانی ہے سرحدی پوائنٹ کی وجہ سے انکے آدھا نظام سرحد کے اس پار ہے آدھا سرحد کے اس پار ہے اور صدیوں سے یہ سرحد کے دونوں اطراف آباد چلے آرہے ہیں مگر گزشتہ روز سے سرحدی سیکورٹی فورسز نے راجئے گیٹ کو مقامی لوگوں کے لیے بند کردیا جس کی وجہ سے لوگوں میں سخت بے چینی پائی جاتی ہے اور سرآپا احتجاج ہے انھوں نے مزید کہا یہاں پر ایک ہی قبائل یار محمد زئی آباد ہے جس کی وجہ سے سیکورٹی کا ایشو بھی نہیں رہتا ہے گیٹ کو بند کرنے سے دونوں اطراف کے لوگ پریشانی سے دوچار ہے کیونکہ سرحد کے اس پار اور اس پار ان لوگوں کے گھر اور کاروبار ،رشتہ داریاں وابسطہ ہے ہم سرحدی سیکورٹی فورسز کے اعلی حکام اور ضلعی انتظامیہ چاغی سے مطالبہ کرتے ہیں کہ فوری طور پر گیٹ کو کھولا جائے اگر انھیں کوئی خدشہ ہے تو وہ بے شک ایک میکانزم بنا کر سرحدی لوگوں کے لیئے آسانی بنائے ضلعی انتظامیہ چاغی سے اہم معاملے پر اپنا کردار اداکرے اس وقت سرحدی علاقے کے لوگ سخت پریشان ہے کیونکہ یہ لوگ آباو اجداد سے دونوں اطراف آباد ہے قبائلی عمائدین نے مزید کہا ہے اس طرح گیٹ کو بلاوجہ بند کرنا مقامی لوگوں کو بلاوجہ تنگ کرنے کے مترادف ہیں اہلیان، راجئے، گوالشتاپ، وادیاں کے لوگ شدید احتجاج پر بیٹھے ہوئے ہیں اگر یہ مسلہ فوری طور پر حل نہ کیا تو مجبورا سرحدی لوگ اپنی احتجاج کو مزید وسعت دینگے انھوں نے مزید بتایا راجئے، گوالشتاپ، وادیاں کے عوام سے شہید کور کمانڈر میجر جنرل سرفراز نے وعدہ کیا تھا کہ مقامی سرحدی لوگوں کے لیئے گیٹ کو کھبی بھی بند نہیں کیا جائے گا اس کے باوجود گیٹ کو بند کرنے پر عوام میں سخت تشویش پائی جاتی ہے۔


