بلوچستان اسمبلی میں مولوی نور اللہ کی پشتو میں تقریر، ڈپٹی اسپیکر سے دلچسپ جملوں کا تبادلہ

کوئٹہ(این این آئی) آزاد رکن صوبائی اسمبلی مولوی نور اللہ اور ڈپٹی اسپیکر کے درمیان پشتو میں تقریر کرنے پر دلچسپ جملوں کا تبادلہ ہوا۔ جمعہ کو بلوچستان اسمبلی کے اجلاس میں قرارداد پر اظہار خیال کے دوران آزاد رکن اسمبلی مولوی نور اللہ نے پشتو میں بات کرنی شروع کی تو ڈپٹی اسپیکرغزالہ گولہ نے انہیں آگاہ کیا کہ وہ اردو میں تقریر کریں کسی اور زبان میں تقریر کرنے کے لئے رکن کو پیشگی اجازت کی ضرورت ہوتی ہے تاہم مولوی نور اللہ نے دلچسپ انداز میں جواب دیتے ہوئے کہا کہ کیا اس حوالے سے بھی قرار داد لانی ہوگی ۔بعدازاں مولوی نور اللہ نے پشتومیں تقریر جاری رکھی اس دوران ارکان اسمبلی بھی انہیں اردو میں تقریر کرنے کا کہتے رہے تاہم انہوں نے اپنی تقریر جاری رکھی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں