کوئٹہ، محکمہ خوراک کا خصوصی پیکج، رمضان کی مناسبت سے 20کلو آٹے کی قیمت 2398روپے مقرر

کوئٹہ(انتخاب نیوز)وزیر اعلی بلوچستان میرسرفرازبگٹی کی خصوصی ہدایت پرمحکمہ خوراک حکومت بلوچستان نے رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں بلوچستان کی عوام کےلئے خصوصی پیکیج کی منظوری دے دی، تفصیلات کے مطابق 20 کلو آٹے کی قیمت 2398 روپے مقرر کی گئی ہے جس کا اطلاق یکم رمضان المبارک سے ہوگا۔ ذرائع کے مطابق سستے آٹے کی فراہمی ضلعی انتظامیہ کی جانب سے مقرر کردہ رمضان بازاروں میں ہوگا، کوئٹہ شہر کے مختلف علاقوں میں موبائل سیل یونٹ بھی لگائے جائیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں