کوئٹہ سمیت بلوچستان کے مختلف شہروں میں 10 مارچ کو گیس بند رہے گی، سدرن کمپنی
کوئٹہ (یو این اے) سوئی سدرن گیس کمپنی (ایس ایس جی سی) کے ترجمان کے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ گیس پریشر کی بہتری کیلئے 10مارچ کو گیس کی ترسیل بند رہے گی۔ ترجمان کے مطابق سوئی سدرن گیس کی رمضان کے دوران بلوچستان کے مختلف علاقوں میں گیس پریشر بہتر رکھنے کی کاوشیں پائپ لائن کی ضروری مرمت کا فیصلہ، کوئٹہ سمیت اطراف میں گیس عارضی طور بند رکھی جائے گی، 10 مارچ 2024 ءصبح 10 بجے سے شام4 بجے تک گیس کی ترسیل بند رکھی جائے گی، 6 گھنٹے کی عارضی بندش سے مستونگ، قلات، رخشان، یارو، کچلاک، زیارت، سریاب روڈ، ہل روڈ اور مشرقی بائی پاس متاثر ہونگے اس دوران مغربی بائی پاس، ہزار گنجی، خیزی، جناح روڈ، کنٹونمنٹ ہنہ اوڑک اور ایئرپورٹ روڈ، نواں کلی، اسپنی روڈ، ہزارہ ٹاﺅن، اے ون سٹی، مری آباد اور اطراف میں گیس کی ترسیل معطل رہے گی۔ ان علاقوں کے معزز صارفین سے گزارش ہے کہ اس اوقات بندش کے دوران متبادل ذرائع کا بندوست کرلیںاس عارضی بندش کی زحمت کیلئے ادارہ معذرت خواہ ہے ۔


