پی ایس ایل 9، عثمان خان ایک ایڈیشن میں 2سنچریاں بنانے والے پہلے کھلاڑی بن گئے

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)راولپنڈی میں ملتان سلطانز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو جیت کے لیے 229 رنز کا ہدف دیا، اس میچ میں عثمان خان 100 رنزبناکر ناقابل شکست رہے۔اسلام آباد کے خلاف شاندار سنچری بناکر عثمان خان پی ایس ایل کے ایک ایڈیشن میں 2 سنچریاں بنانے والے پہلے پلیئر بن گئے۔انہوں نے 3 مارچ کو کراچی کنگز کیخلاف اور آج 10 مارچ کو اسلام آباد یونائیٹڈ کے خلاف سنچری اسکور کی جبکہ 27مارچ کو عثمان خان لاہور قلندرز کیخلاف 96 رنز بناکر آو¿ٹ ہوگئے تھے۔اس کے علاوہ عثمان خان نے ٹی ٹوئنٹی کیریئر کے ایک ہزار رنز بھی مکمل کرلیے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں