پنجگور: مدرسے میں نامعلوم افراد کی فائرنگ، مدرسے کا مہتمم جاں بحق

پنجگور ( نامہ نگار) پنجگور بازار کے ایک مدرسے میں مسلح افراد کی فائرنگ سے مدرسے کا مہتمم جاں بحق قریبی رشتہ دار شدید زخمی ہوگیا تفصیلات کے مطابق پنجگور چتکان بازار میں مسلح افراد نے ایک مدرسے میں گھس کرمدرسے کے مہتمم مولوی ارشاداللہ ولد مولوی محمد حسن سکنہ چتکان اور عبدالکریم ولد خان محمد سکنہ ایراب پر خودکار ہھتیار سے فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں مولوی ارشاداللہ موقع پر جاں بحق ہوگیا جبکہ عبدالکریم گولیاں لگنے سے شدید زخمی ہوگیا جہنیں بعدازاں تشویشناک حالت میں کراچی منتقل کردیاگیا مقتول ارشاداللہ اور عبدالکریم دونوں ہم زلف بتائے بتائے جاتے ہیں پولیس کے مطابق واقعہ زمینی تنازعہ کا شاخسانہ ہوسکتا ہے تاہم کیس کی تمام زایوں سے تفتیش کررہے ہیں واقعہ میں ملوث افراد کو بہت جلد قانون کے کھٹرے میں لایا جائے گا

اپنا تبصرہ بھیجیں