پی ایس ایل 9،غصے میں اسٹیمپ کو لات مارنے پر کرکٹر نسیم شاہ کو میچ فیس کا 10فیصد جرمانہ عائد

لاہور(انتخاب نیوز)کرکٹر نسیم شاہ نے گزشتہ روز اسلام آؓباد یونائیٹڈ اور ملتان سلطانز کے مابین کھیلے جانے والے میچ کی آخری بال کے بعد غصے میں اسٹمپ کو لات ماری تھی، اس عمل پر پی سی بی کی جانب سے فاسٹ بولر نسیم شاہ پر میچ فیس کا 10 فیصد جرمانہ عائد کردیا۔پی سی بی کے مطابق نسیم شاہ نے ملتان سلطانز کے خلاف میچ میں لیول ون قانون کی خلاف ورزی کی ہے ، ان پر آرٹیکل 2 کے پوائنٹ 2 کے تحت جرمانہ عائد کیا گیا جب کہ فاسٹ بولر نسیم شاہ نے اپنی غلطی کا اعتراف بھی کیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں