رمضان شروع ہوتے ہی پنجگور میں اشیا خورونوش کی قیمتیں آسمان پر جا پہنچیں
پنجگور (یو این اے) پنجگور رمضان کا مہینہ شروع ہوتے ہی بازار میں مہنگاہی کا جن بوتل سے نکل آیا اشیا خورونوش گوشت اور سبزی کی قیمتوں ں میں دو سو فیصد اضافہ، ٹماٹر 200 روپے پیاز 400 روپے آلو200 روپے بکرے کے گوشت 2500 روپے گائے کے گوشت 1200 سو روپے اور مرغی کا گوشت 1000 روپے میں فروخت ہونے لگا پنجگور انتظامیہ اور پرائس کنٹرول کمیٹی خاموش خود ساختہ مہنگائی نے غریب اور متوسط طبقے کو رمضان کے بابرکت مہینے میں شدید پریشانی میں مبتلا کردیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق رمضان شریف کا مہینہ قریب آتے ہی مہنگائی گراں فروشی کا جن بوتل سے نکل آیا، خود ساختہ مہنگائی اشیا خورونوش، سبزی، برائلرمرغی اور بڑے گوشت کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ ہوگیا ہے جبکہ دیگر اشیا کی قیمتوں کو بڑھانے کیلئے مچھلی مٹر اور دیگر اشیا کو بازار سے غائب کردیا گیا بکرے کے گوشت 2500 سے تین ہزار روپے گائے کے گوشت 1200 سو روپے سے لیکر 2000 میں مرغی کی گوشت 800 سے 1000 روپے میں پیاز 400 روپے ٹماٹر 200 روپے آلو 200 روپے میرے 200 روپے میں فروخت ہونے لگی ہے غریب، مزدور متوسط طبقے مہنگائی سے پریشان بازار کا رخ کرنا چھوڑ دیا ہے پنجگور انتظامیہ اور پرائیس کنٹرول کمیٹی خاموش انتظامیہ کی رٹ مکمل طور پر ناکام ہوگیا ہے، مہنگائی اور گراں فروشی سے ستائے ہوئے عوام کا کوئی پرسان حال نہیں ہے بازار کا دورہ کرنے اور مہنگائی کو کنٹرول کرنے میں انتظامیہ ناکام ہوچکا ہے اگر انتظامیہ نے رمضان المبارک سے قبل اقدامات کرتے تو یہ نوبت کھبی سامنے نہیں آتے جبکہ ایرانی اشیا کی تاریخ معیاد ختم ہونے کے باوجود بازار میں فروخت ہونے لگے اور اکثر خورونوش کی چیزیں دھوپ پر پڑی خراب ہوتی لیکن کوئی انتظامیہ کی کنٹرول نہیں ہے، بازارمیں چیک اینڈ بیلنس کا کوئی انتظام موجود نہیں، پنجگور کے عوامی حلقوں نے پنجگور انتظامیہ سے پرزور اپیل کی ہے کہ وہ شاپنگ سینٹروں اور مارکیٹوں کی افتتاح سے کچھ وقت نکال کر پنجگور کے غریب عوام کو بھی ریلیف فراہم کرنے کیلئے اقدامات کریں۔


