آئی ایم ایف کا وفد مذاکرات کیلئے پاکستان پہنچ گیا، جائزے کے اہداف حاصل کر لیے ہیں،وزارت خزانہ
اسلام آباد(انتخاب نیوز)عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کا جائزہ مشن مذاکرات کے لیے پاکستان پہنچا، تفصیلات کے مطابق آئی ایم ایف مشن اور معاشی ٹیم کے درمیان مذاکرات آج شروع ہو رہے ہیں، اسٹینڈ بائی ارینجمنٹ کے تحت مذاکرات 18 مارچ تک جاری رہیں گے۔آئی ایم ایف وفد اور معاشی ٹیم کے درمیان تعارفی ملاقات کی گئی ، آئی ایم ایف وفد کی قیادت نیتھن پورٹر نے کی ، ملاقات میں وزیر خزانہ محمد اورنگزیب معاشی ٹیم کے ہمراہ موجود تھے۔اس کے علاوہ ملاقات میں گورنر اسٹیٹ بینک اور سیکریٹری خزانہ بھی شامل ہوں گے۔واضح رہے کہ وزارت خزانہ کے حکام نے دعویٰ کیا ہے کہ پاکستان نے دوسرے جائزے کے اہداف کو کامیابی سے حاصل کر لیا ہے۔حکام کے مطابق پاکستانی اقدامات کے نتیجے میں آئی ایم ایف کے پروگرام اسٹینڈ بائی ایگریمنٹ کے تحت 1.1 ارب ڈالر کی تیسری قسط کے اجرا کی توقع ہے۔وزارت خزانہ نے اپنے سرکاری اعلان میں کہا ہے کہ پاکستان نے آئی ایم ایف کے جائزے کے تمام اسٹرکچرل بینچ مارکس، کیفیتی کارکردگی کے معیارات اور دیگر اشاریوں کے اہداف حاصل کر لیے ہیں۔


